ایئر انڈیا 62

نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور خواجہ آصف کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہارافسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت میں طیارہ حادثے اور اس میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہے اور ہمیں مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم مودی اور بھارت کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی، اس افسوسناک واقعے کے بارے میں سن کر دکھ ہوا، میں بھارت کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثے پر ہمیں گہرا دکھ ہے، اور ہم طیارے میں سوار افراد کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں