اسلام آباد (رپورٹنگ آ ن لائن ) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کرائیں اور واپس آئیں، نوازشریف واپس نہیں آتے تو شہباز شریف کو جواب دینا پڑے گا، سٹیٹس کو جماعتیں ملک میں تبدیلی نہیں چاہتی۔
شہباز شریف، زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔علی محمد خان نے کہا شہباز شریف نے نواز شریف کی شخصی ضمانت دی تھی، جس کی شخصی ضمانت دی ہو یا تو اسے واپس لانا ہوتا ہے یا شہبازشریف خود کو پیش کریں گے، شہباز شریف نے عدالت کو ضمانت دی تھی کہ نواز شریف واپس آئیں گے، نواز شریف کو چاہیےعدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے سرنڈر کریں۔اس موقع پر وزیر مملکت پارلیمانی ا±مور علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھے کہ شہباز شریف وہ وعدہ پورا کرنے گئے ہیں جو انہوں نے زرداری سے متعلق کیا تھا جبکہ شہباز شریف تو کل زرداری کی عدالت میں نیب کو دفن کرنے گئے تھے ۔۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالف جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا اور اکاونٹس اور غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات مانگی گئی تھیں،ہم نے اپنی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں اور ہم نے بھی درخواست دی ہے کہ دیگر جماعتیں ن لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی بھی تفصیلات دیں۔انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات ابھی تک نہیں دیں جبکہ کچھ سیاسی جماعتوں نے اپنے غیر ملکی اکا ﺅنٹس کی تفصیلات دینے کی تکلیف ہی نہیں کی، کچھ جماعتوں نے تفصیلات دیں جس میں سقم نظر آئے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اپنے آڈٹ اکا ﺅنٹ کی تفصیلات پیش کریں۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا پارٹی فنڈنگ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے، ن لیگ، پیپلز پارٹی نے پارٹی اکاو¿نٹس ٹی ٹیز اور منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیے، ایف اے ٹی ایف کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ اپنے اکاو¿نٹس میں شفافیت لائیں، جو ماضی میں ہوتا رہا اس سے نظریں نہیں چرائی جاسکتیں، چاہتے ہیں تمام جماعتوں کے اکاو¿نٹس کی جانچ پڑتال ہو، اپوزیشن چاہتی ہے پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جائے، اپوزیشن حکومت کو ایف اے ٹی ایف قوانین پر بلیک میل کرتی ہے






