مفتی اعظم

نماز کی ویڈیو بنانا اور براہ راست نشر کرنا اخلاص کے منافی قرار

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علما کی کونسل کے چیئرمین اور سائنسی تحقیق و فتاوی کے جنرل صدر شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے ائمہ اور مبلغین سے اپیل کی ہے کہ وہ اخلاص پر گہری نظر رکھیں اور منافقت اور شکوک و شبہات والی اشیا سے پرہیز کریں۔

ان مشکوک اشیا میں سوشل میڈیا چینلز اور مساجد کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنی نمازوں اور لیکچرز کو نشر کرنا اور ان کی فلم بندی کرنا شامل ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات الشیخ کی طرف سے جاری کردہ ایک فتوی میں سامنے آئی ہے.

جس میں وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے نماز اور لیکچر کی فلم بندی اور نشریات کو روکنے کے لیے کیے گئے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیا گیا ہے۔ یہ فتوی سوشل میڈیا کے ذریعے بے قابو غلطیوں کے پھیلاو سے جائز مفادات حاصل کرنے کی تشویش کی روشنی میں سامنے آیا ہے۔