قائد حزب اختلاف 299

(ن)لیگ اور جے یو آئی کا یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نا ماننے پر اتفاق

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ن لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نا ماننے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی(ف)کے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات جس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔

دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں