شہبازاکمل جندران۔۔
کئیر ٹیکر وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کے دور حکومت میں جنوری 2023 سے ستمبر 2023 تک مجموعی طورپر ہر ایک گھنٹے کے دوران ڈکیتی و راہزنی کی 9 وارداتیں ہوئی ہیں۔
9 ماہ یا 270 دنوں کے دوران ڈکیتی کی 62 ہزار 514 رجسٹرڈ وارداتیں وقوع پذیر ہوئی ہیں۔جو اوسطا” روازنہ 231 وارداتیں اور 24 گھنٹوں کے دوران ہر ایک گھنٹے میں 9 سے زائد وارداتیں بنتی ہیں۔
مذکورہ عرصے کے دوران مجموعی طور ڈکیتی کے 36 ہزار 717 رجسڑڈ کیسوں میں ایک بھی ڈاکو گرفتار نہیں کیا جسکا۔ جبکہ پنجاب پولیس نے 7 ہزار 630 کیسوں کو
Untraceable Declared
کردیا ہے۔
البتہ پنجاب پولیس نے اسی عرصے کے دوران مجموعی طورپر 46 ہزار 712 مبینہ ڈاکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک ارب 44 کروڑ روپے برآمد بھی کئے ہیں۔
<
ul>









