شبلی فراز 227

نسٹ یونیورسٹی کا عالمی اور ملکی سطح پر بڑا کردار ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ ہماری یونیورسٹیوں کا عوام کی زندگی پر کتنا اثر ہے،شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ نسٹ یونیورسٹی کا عالمی اور ملکی سطح پر بڑا کردار ہے ہمیں دیکھنا ہے کہ ہماری یونیورسٹیوں کا عوام کی زندگی پر کتنا اثر ہے نسٹ یا باقی یونیورسٹیوں کا انڈسٹری کے ساتھ لنک بنانا ہے یونیورسٹی صرف ڈگری نہیں بلکہ ہنر بھی دیںیونیورسٹیوں کا ملکی ترقی میں بھی حصہ ہو، روزگار بھی ملے حکومت کا کام صرف روزگار دینا نہیں ہوتاحکومت کا کام ایسی انوارمنٹ بنانا ہوتا ہے جسے روزگار کے مواقع فراہم ہو ۔

نسٹ یونیورسٹی کے دورے کے دوران وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس سہولت کارکا کردار کا ادا کرتی ہے ،ہمارے پاس ابھی وینٹی لیٹر کی پیداوار نہیں16 فنکشن ہوتے ہیں ونٹی لیٹر کے تو لوکل لیول پر جو وینٹی لیٹر بن رہے ہیں وہ 4 فنکشن کررہے ہیں بھارت کے ساتھ جتنا ہوسکا اتنی مدد کریں گےاین آر ٹی سی اور پرائیویٹ فرمز وینٹی لیٹرز بنا رہی ہیں بھارت کے ساتھ پوری ہمدردیاں ہیں وزارت صنعت اسٹیل ملز کے پلانٹ کے بارے میں دیکھ رہی ہے میری وزیر صنعت و پیداوار سے بھی بات ہوئی ہےاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں چالو نہ ہوسکے مجھے لگتا ہے پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کو چالو کرنے میں مسئلہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں