سروسز ہسپتال لاہور

نرسنگ آفیسر گریڈ 19زمرد خورشید سروسز ہسپتال لاہور کی کوارڈینیٹر مقرر

لاہور 06اگست(رپورٹنگ آن لائن)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور و ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے محکمہ صحت پنجاب کی گریڈ 19کی نرسنگ آفیسر زمرد خورشید کو سروسز ہسپتال لاہور کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ منگل کے روز زمرد خورشید نے ایم ایس سروسز ہسپتال سے ملاقات کی۔ اس موقع پرگفتگو میں انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ زمرد خورشید کا کہنا تھا کہ ملک سیف الملوک کھوکھر نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔