ندا یاسر 62

ندا یاسر پروگرام میں بسنت اسپیشل سیگمنٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زدمیں آگئیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر اپنے پروگرام میں بسنت اسپیشل سیگمنٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زدمیں آگئیں۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں انھوں نے اپنے پروگرام میں لاہور میں ہونے والی بسنت کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک خصوصی سیگمنٹ رکھاجس میں معروف کوریوگرافر نگاہ جی، اداکارہ سعدیہ امام، کرن خان، گلوکار جنید اور دیگر مہمان شریک ہوئے۔

پروگرام کے دوران بسنت کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور ندا یاسر نے ایک پنجابی گانے پر ڈانس اسٹیپس بھی سیکھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین نے تبصرہ کیا کہ ملک میں مختلف مسائل اور سانحات جاری ہیں، ایسے میں جشن منانا حساسیت کے خلاف ہے۔کئی تبصروں میں کہا گیا کہ میزبان کو اپنے شو میں زیادہ بامقصد موضوعات کو جگہ دینی چاہیے۔کچھ صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ملک کے دیگر اہم مسائل پر گفتگو کے بجائے بسنت جیسے موضوعات کو نمایاں کرنا درست نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں