نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کل دبئی پہنچیں گے

دبئی ( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی (کل) پیر کو دبئی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی دبئی میں ایشیا کپ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی پر گفتگو کریں گے اور ایونٹس سے متعلق پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی تین دن دبئی میں قیام کے بعد انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، جہاں ان کی میٹنگز شیڈولڈ ہیں۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی لفبرا یونیورسٹی میں بائیو مکینک لیب کا دورہ کریں گے، پی سی بی کا لفبرا یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔