کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کا حال ہی میں کینسر کو شکست دینے والی نادیہ جمیل کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایک حقیقی فاتح کی طرح بیماری سے لڑی ہیں۔ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر نادیہ جمیل کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمت کے ساتھ کینسر جیسی بیماری کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمدللہ، ہمت کے ساتھ بیماری سے لڑنے اور ایک حقیقی فاتح کی طرح اس سے باہر نکلنے پر مجھے آپ پر فخر ہے میری دوست۔انہوں نے نادیہ جمیل کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور آپ کو خوشیاں اور لمبی صحت مند زندگی عطا کرے۔








