پشاور (رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نابینا افراد نے وزیراعلی پنجاب کے دعوں کا پول کھول دیا۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ لاہور کی سڑکوں پر اب نابینا افراد بھی خوار ہو رہے ہیں، انتظامیہ نے نابینا افراد پر بھی ڈنڈے برسائے، نابینا افراد پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بدترین ڈکٹیٹر شپ میں بھی کبھی نابینا افراد پر تشدد نہیں ہوا، وزیراعلی کے دعوں کا پول نابینا افراد نے کھول دیا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے دعوے تو بہت کئے جاتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ سڑکوں پر احتجاج روز کا معمول بن گیا،نابینا افراد بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔