نائب گورنر

نائب گورنر مکہ نے حج سیزن 2025 کی کامیابی کا اعلان کر دیا

مکہ مکرمہ ( رپورٹنگ آن لائن)مکہ مکرمہ کے نائب گورنر اور حج وعمرہ کی مستقل کمیٹی کے نائب سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس سال حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق منی میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حج 2025 کو صحت، سلامتی اور خدمات سے متعلق کسی بھی واقعہ سے پاک قرار دیا۔

انہوں نے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور تمام حج کارکنوں کی جانب سے مملکت کی قیادت کو کامیاب حج سیزن کے انعقاد پر مبادرکباد دی۔