اسحاق ڈار 39

نائب وزیرِ اعظم کی یورپی یونین کی نائب صدر سے ٹیلیفون پر گفتگو،علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ/نائب صدر کاجا کالس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جس دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے بدلتی صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔\

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں