اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاکان فیدان سے گزشتہ رات ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بات چیت اور سفارتی روابط کو آگے بڑھانے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اس ضمن میں جاری کوششوں کی تازہ پیش رفت سے اپنے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔








