اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیحون بایراموف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر بھی گفتگو کی۔









