نیمل خاور

میں نے حمزہ کیوجہ سے اپنا آرٹ جاری رکھا ہوا ہے: نیمل خاور کا انکشاف

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اگر اپنے بیٹے مصطفیٰ کی پیدائش کے بعد بھی اپنا آرٹ جاری رکھی ہوئی ہیں تو اس میں اْن کے شوہر حمزہ علی عباس کا ایک اہم کردار ہے۔سوشل میڈیا پر نیمل خاور کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں اپنی طرح دیگر مصوروں کو آرٹ کے حوالے سے اہم مشورے دیتی نظر آرہی ہیں۔نیمل خاور نے ویڈیو میں کہا کہ ‘جب کسی کام کے کرنے میں خلل پیدا ہو تو ہمارا دل نہیں کرتا کہ ہم وہ کام کریں اور یہی مثال مصوری کے لیے بھی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘جب ہم مصوری کرتے ہیں تو ہمیں ہماری مکمل توجہ اپنے آرٹ پر مرکوز کرنی ہوتی ہے لیکن مصطفیٰ کی پیدائش کے بعد، میرے لیے یہ کام کرنا بہت مشکل تھا۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے شوہر حمزہ نے میرا بہت ساتھ دیا اور آج اگر میں مصوری کرتی ہوں تو یہ صرف حمزہ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔نیمل نے کہا کہ ‘میں جب مصوری کرتی ہوں تو حمزہ مصطفیٰ کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور اس طرح مجھے ہر روز تھوڑا ہی سہی لیکن اپنے آرٹ کے کام کو جاری رکھنے کے لیے وقت مل جاتا ہے۔واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ? ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔