لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے لیے ڈراونا خواب ہیں، ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر (ن) لیگ نے کہا کہ یہ عمران خان اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈرانے خواب کی طرح آتا ہوں۔
تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔