لاہور(رپورٹنگ آن لائن )اداکارہ مدیحہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کی فیملی کافی عرصے جنات کی فیملی کے ساتھ رہے اور ان کے شوہر کو جنوں سے مار کھانا پڑی۔
ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے معروف علاقے میں ہزار گز کا بنگلہ مجھے صرف 3لاکھ روپے ماہانہ پر مل گیا جبکہ اس میں سوئمنگ پول بھی شامل تھا، میں نے پراپرٹی ڈیلر سے پوچھا بھی کہیں یہ گھر آسیب زدہ تو نہیں،جب لاہور گئی تو بھائی نے کہا کہ تم ٹھیک نہیں لگ رہی، کوئی مسئلہ ہے کیا تو میں رونے لگی جس کے بعد انہیںبتایا کہ نیا گھر آسیب زدہ ہے۔
انہوںنے بتایا کہ میرے کمرے میں کوئی موجود ہوتا تھا جو کھانے کے وقت بھی باقاعدہ بیٹھا ہوتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 22 لاکھ روپے کی انویسٹمنٹ کی تھی اور فوری طور پر نئے گھر سے نکلنا مشکل بھی تھا اس وجہ سے کافی پریشان تھی۔مدیحہ رضوی نے کہا کہ میری بیٹی کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس کے بعد میں نے فوری طور پر تینوں کو لاہور بھیجا اور شوہر کے ساتھ اپنی دوست کے گھر شفٹ ہوگئی۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ جنوں نے میرے شوہر کو بھی نقصان پہنچایا، میرے میاں گاڑی میں سے کچھ نکال رہے تھے تو کس نے ان کا سر پکڑ کر گاڑی پر دے مار ا۔








