لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور گلوکارہ میگھا نے دو دہائیوں بعد آئندہ ماہ فروری میں منائے جانے والے بسنت کے تہوار کیلئے خصوصی گانا تیار کر لیا ۔ گانے کے بول ہیں ” آگئی بسنت آج لاہور سجیا ” ہیں ۔
اس کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیا ہے جبکہ کوریو گرافرز ذیشان علی جانو اور وقاص علی ہیں ۔ اس گانے کو میگا اسٹوڈیو سے ریلیز سے کیا جائے گا۔ میگھا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں میں بسنت کے تہوار کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے ،پاکستان اور بیرون ممالک پرستاروں کی جانب سے فرمائش کی جارہی تھی
کہ میں اس تہوار کے حوالے سے خصوصی گانا تیار کروں ،اس گانے کی ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے اور یہ گانا بسنت کا تہوار منانے والوں کے جوش و جذبے کو دوبالا کر دے گا ۔ انہوںنے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز اور غیر ملکی بھی اس تہوار کو منانے کے لئے پاکستان آرہے ہیں جس سے ثقافتی اور معاشی سر گرمیوں کو عروج ملے گا۔









