لاہور(رپورٹنگ آن لائن)میگا کاسٹ پر مبنی ڈرامہ سیریل سنگ ماہ9جنوری کو آن ائیر ہو گی ۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نعمان اعجاز،عاطف اسلم، ثانیہ سعید ،ہانیہ عامر، کبر ی خان،زاویارنعمان، شامل خان،سیفی حسن،عمیر رانا،نادیہ افگن،سمیعہ ممتاز اوردیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈرامے کے ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ” سنگ مر مر ”کا سیکوئل ہے ۔ ڈرامے کی کہانی ایک قبائلی خاندان کے گردگھومتی ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی انا کے لئے اپنی زندگی اورمحبت کی قربانی دیتے ہیں۔