364

میکڈونلڈ، کے ایف سی، ہارڈیز اور دیگر بیماریاں پھیلاتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں جانتے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انکشاف

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبے میں کھانے اور پینے کی اشیا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے قائم کی گئی۔
تاہم حیران کن طورپر پنجاب فواد اتھارٹی نہیں جانتی کہ صوبے میں میکڈونلڈز، ہارڈیز، کے ایف سی، سب وے، فرائی چکس، او ہی ٹی پی و دیگر فوڈ و برگر چین کی کتنی شاخیں ہیں۔
میکڈونلڈ
یہی نہیں بلکہ معلومات تک رسائی کے قانون 2013 کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی سے پوچھا گیا کہ کیا ان فوڈ چینزکے چکن برگر انسانی صحت کے لئے اچھے ہیں یا نہیں اور کیا ان فوڈ چینز کے چکن برگر مختلف بیماریاں پھیلاتے ہیں یا نہیں تو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جواب دیا کہ ہم نہیں جانتے کیونکہ یہ سوال ہمارے متعلقہ ہی نہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی سے پوچھا گیا کہ کیا اتھارٹی ان فوڈ چینز کو NOC یا لائسنس جاری کرتی ہے تو اتھارٹی کا جواب ہاں میں تھا کہ اتھارٹی ان چینز کو NOC جاری کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں