مینز ٹیسٹ 137

مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔ٹیم آف دی ایئر میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ہیں ، ٹیم کا کپتان کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے۔ٹیم میں تین، تین کھلاڑی پاکستان اور بھارت کے ہیں جبکہ دو نیوزی لینڈ اور ایک ایک کھلاڑی سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے منتخب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ون ڈے ٹیم میں فخر زمان اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں