لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)کامیڈین اداکارہ امانت چن نے کہا ہے کہ ماضی کے اور آج کے تھیٹر میں زمین آسمان کا فرق ہے ،مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ماضی کے ڈرامے اصلاح پر مبنی ہوتے تھے ،میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے ڈرامے میں کام کروں جس میں طنزو مزاح کے ساتھ اصلاح بھی ہو۔ ایک انٹرویو میں امانت چن نے کہا کہ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتا اس لئے میرے اندرتکبر اور غرور نہیں ہے ، مجھے جتنی کامیابیاں ملی ہیں اس پر خدا کی ذات کا جتنا بھی شکر اداکروں وہ کم ہے ۔
امانت چن نے ایک سوال کے جواب میں کہامیرے نام امانت کے ساتھ چن کا اضافہ کس نے کیا مجھے آج تک اس شخص کی تلاش ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ کے کھیل سے بہت دلچسپی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر ڈراموں میں بالنگ کرنے کا ایکشن دیتا ہوں جو میرے جنون کا اظہار ۔