کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ عْمر نے کہا ہے کہ اْن کے لیے معروف میزبان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بے حد قابلِ احترام ہیں۔عائشہ عْمر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں میزبان نے اْن کے سامنے دو آپشنز رکھے کہ ‘وقار ذکائ اور عامر لیاقت حسین میں کون بہترین ہے؟’۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عائشہ عْمر نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا انتخاب کیا جس پر میزبان نے اْن سے وجہ پوچھی۔عائشہ عْمر نے کہا کہ ‘عامر لیاقت حسین ایک قابلِ احترام شخصیت ہیں، مجھے اْن کی باتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔
‘اداکارہ نے کہا کہ ‘جب بھی اْن کے شو پر جاتی ہوں تو وہ جس طرح سے میرا یا اپنے کسی بھی مہمان کا تعارف کرواتے ہیں تو وہ بہت اچھا لگتا ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘عامر لیاقت حسین کے شو میں جانے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ واقعی میں ایک باصلاحیت اداکارہ ہوں، مجھے اپنے اندر خوبیاں نظر آنے لگیں۔’عائشہ عْمر نے مزید کہا کہ ‘جس طرح سے عامر لیاقت حسین اپنے شو پر آنے والے مہمان کو عزت دیتے ہیں، وہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔’