غنا علی

میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں‘ غنا علی

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر بزنس مین نہیں ہےں۔حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں صارفین نے ان سے ان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے غنا علی سے پوچھا کہ ان کے شوہر کونسا بزنس کرتے ہیں؟صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے غنا علی نے کہا کہ میرے شوہر بزنس مین نہیں ہیں بلکہ وہ ایک پبلک سیکٹر میں کام کرتے ہیں۔ایک صارف نے پوچھا شادی کے بعد آپ زندگی کیسی گزار رہی ہے؟ جس پر غنا علی نے کہا کہ الحمداللہ! بہت اچھی گزر رہی ہے۔

غنا علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد لڑکی اور لڑکے کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں آتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کسی کے ساتھ اپنی چیزیں اور زندگی شیئر کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میرے شوہر ایک حیرت انگیز مزاج اور شخصیت کے مالک ہیں۔واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عمیر گلزار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔