حبا بخاری 137

میرے اور آرز کے اہل خانہ نے رشتے کی بات پکی کی ہے، ابھی میری منگنی نہیں ہوئی، حبا بخاری

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)رواں ماہ 8 دسمبر کو انسٹاگرام پر اداکار آرز احمد کے ساتھ انگوٹھیوں کے تبادلے کی تصاویر شیئر کرنے اور انہیں اپنا جیون ساتھی قرار دینے والی اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی ان کی منگنی نہیں ہوئی۔حبا بخاری اور آرز احمد نے 8 دسمبر کو انسٹاگرام پر ایک جیسی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں دونوں کو انگوٹھیوں کا تبادلہ کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے چہرے دکھائی نہیں دیتے تھے، تاہم دونوں نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مینشن کیا اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ‘منگنی’ کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا، تاہم ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کی باتیں کی تھیں۔حبا بخاری نے آرز احمد کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ان کی جانب سے ہاتھ تھامے جانے کے بعد خود کو محفوظ ترین شخص تصور کر رہی ہیں۔

اسی طرح آرز احمد نے بھی حبا بخاری کے ہاتھ تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں ان سے سوال کیا تھا کہ ‘چلو شادی کرتے ہیں’۔مگر اب 10 دن بعد حبا بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تو منگنی ہوئی ہی نہیں۔حبا بخاری نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے منگنی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کا سبب بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ دراصل ان کی تو ‘منگنی’ ہوئی ہی نہیں۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ نے تاحال منگنی کی تصاویر شیئر کیوں نہیں کیں؟ جس پر انہوں نے مختصر جواب دیا کہ ‘کیوں کہ ان کی منگنی ہوئی ہی نہیں’۔

حبا بخاری نے مزید وضاحت کی کہ دراصل ان کے اور آرز احمد کے اہل خانہ کے درمیان ان کے رشتے سے متعلق بات ‘پکی’ ہوئی ہے مگر تاحال ان کی منگنی نہیں ہوئی۔اداکارہ کی جانب سے تاحال منگنی نہ کیے جانے کے انکشاف سے ان کے کئی مداح حیران رہ گئے اور سوشل میڈیا پیج کی ایک پوسٹ پر کمنٹس میں ان سے سوالات کیے کہ اگر منگنی نہیں ہوئی تو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنانے کی تصاویر کیوں شیئر کی گئی تھیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں