اداکارہ صاحبہ 205

میری ترجیح میری فیملی ہے ،جب کبھی وقت ملا تو اپنے خاوند کیساتھ کام کرنے کی خواہش ہو گی ‘ صاحبہ

لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ صاحبہ نے کہاہے کہ میری ترجیح میرے بچے اور فیملی ہے اور ان پر کسی صورت

سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، جب کبھی وقت ملا تو اپنے خاوند کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہو گی۔ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ

کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے صبر بہت ضروری ہے اورخواتین ویسے بھی بہت صابر ہوتی ہیں۔ میں اپنے گھر میں بڑی خوش

اور مطمئن زندگی گزار رہی ہوں اور اس پر اﷲ کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گھریلو امور کی وجہ سے

فلم کے لئے وقت نہیں البتہ جب کبھی کسی پراجیکٹ میں کام کیا تو صرف اپنے شوہر کے ساتھ کام کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں