میرا 168

میرا کی والدہ کے پلازے پر قبضے کے الزام میں 5 افراد گرفتارکرلئے گئے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)لاہور میں پولیس نے غالب مارکیٹ میں اداکارہ میرا کی والدہ کے پلازے پر قبضے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق اداکارہ میرا کے بھائی حسن عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان نعمان، بیگ، وقاص، سردار احمد اور امیر زادہ سے آٹومیٹک رائفل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔پولیس کے مطابق ملزمان ملزمان پلازے کے جعلی کاغذات تیار کر کے بلیک میل کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں