مہوش حیات 137

مہوش حیات کا سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ‘میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں’۔مہوش حیات نے کہا کہ ‘بحیثیت قوم ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔

‘اْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے؟’۔اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں