اشرف بھٹی 90

مہنگے یوٹیلٹی بلز ،ٹیکسز کی بلند شرح کاروبار کی گروتھ میں رکاوٹ ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگے یوٹیلٹی بلز اور بلند شرح کے ساتھ کئی طرح کے ٹیکسز کاروبار کی گروتھ میں رکاوٹ ہیں، عوام کی قوت خرید اس سطح پر نہیں ہے کہ وہ زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے مہنگی اشیاء کی خریداری کر سکیں اس لئے کاروبار اوسط درجے پر چل رہے ہیں۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ چھوٹے تاجروں کے لئے تمام ٹیکسز ختم کر کے کم شرح کے ساتھ فکس ٹیکس کی پالیسی لائی جائے تاکہ ان کا بوجھ کم ہو سکے ۔ تاجر کمرشل کے نام پر یوٹیلٹی بلز میں بھی کئی طرح کے ٹیکسز کی ادائیگی کر رہے ہیں جبکہ براہ راست ٹیکسز کی وصولی الگ کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر اربوں روپے کے ٹیکسز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کا بھی بڑا ذریعہ ہیں اس لئے انہیں بھی ریلیف ملنا چاہیے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں چھوٹے تاجروں کو ٹیکسز کی تعداد کی بجائے فکس ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے جس سے ٹیکس ریو نیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں