مہنگا ئی 16

مہنگائی کے نئے طوفان سے رمضان کا استقبال

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں مہنگائی کے نئے طوفان سے رمضان کا استقبال، پٹرول، ڈیزل،ایل پی جی، ایل این جی، بجلی، گھی،کوکنگ آئل، گوشت، سبزیاں، پھل سمیت متعدد اشیاء مہنگے کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 4.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 331.81 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 333.79 پوائنٹس اور گزشتہ سال 13 فروری کو 318.26 پوائنٹس تھا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 15 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں 17.61 فیصد، ٹماٹر 12.02 فیصد، چکن 6.34 فیصد، پیاز 2.73 فیصد، آلو 2.49 فیصد، نمک 1.69 فیصد، ایل پی جی 1.57 فیصد، آٹا 1.31 فیصد اور چینی کی قیمت میں 1.12 فیصد کی کمی ہوئی۔اس کے برعکس کیلے کی قیمت میں 7.62 فیصد، لہسن 4.35 فیصد، دال ماش 2.69 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر 1.68 فیصد، مٹن 0.80 فیصد، بیف 0.37 فیصد، سرسوں کا تیل 0.34 فیصد، سگریٹ 0.24 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.08 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔

17 ہزار 732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.62 فیصد کی کمی ہوئی۔17 ہزار 733 روپے سے لے کر 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 روپے سے لے کر 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 روپے سے لے کر 44 ہزار 175 روپے اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.62 فیصد، 0.59 فیصد، 0.62 فیصد اور 0.58 فیصد کی کمی ہوئی۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں