وزیر اعظم 253

مہنگائی کم کرنے کی ہماری کوششوں کے نتائج آنے لگے،وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی حوالے سے مزیدخوشخبری ہے کہ گرانی میں کمی کے حوالے سے ہماری کاوشیں بارآور ہو رہی ہیں، کنزیومر پرائس انڈیکس اورکور انفلیشن آج اس سطح سے نیچے ہیں جس پر یہ ہمارے حکومت سنبھالنے کے وقت تھیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ محتاط رہیں اور یقینی بنائیں کہ مہنگائی پر قابو برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں