ریاض(رپورٹنگ آن لائن)مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث سیلاب میں 4بچے ڈوب گئے،سعودی ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد ریلے میں 4بچے ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ریسیکو ٹیمیں بچے کو وسیع علاقے میں تلاش کررہی ہیں،حکام کے مطابق واقعہ مکہ مکرمہ کے علاقے المغس میں پیش آیا۔ چاروں بچے گاڑی میں موجود تھے۔
Load/Hide Comments