دمشق(رپورٹنگ آن لائن) شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ شام مکہ الائنس کا حصہ بننے کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مکہ الائنس علاقائی سلامتی کے لیے ایک اہم فورم ہے، شام علاقائی سلامتی کا اہم حصہ ہے اور مشترکہ علاقائی استحکام کے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کو پہلے سے کہیں زیادہ مشترکہ دفاعی نظام اور دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔









