لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مچھ کا واقعہ قومی سانحہ ہے ، پوری قوم سوگوار ہے افسوس اس بات کا ہے کہ وزیراعظم کو کرسی پر لا کر بیٹھا دیا گیا ہے لیکن انہیں لواحقین کے پاس جانا چاہیے،
جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مچھ واقعہ افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے اور یہ ظلم ہزارہ برادری کے ساتھ بہت دیر سے ہوتا آرہا ہے جبکہ بے چارے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لے کر سڑک پر بیٹھے ہیں، ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریر کی ہدایت پر ہزارہ برادی کا غم بانٹنے مچھ جا رہی ہوں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لوگوں جانا چاہیے اور ان کے دکھوں کا مداوا کرنا چاہیے، ریاست ماں جیتی ہوتی ہے،وزیراعظم گھر کے باپ کی طرح ہوتا ہے،
انہیں بھی جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور پوری قوم سوگوار ہے افسوس اس بات کا ہے کہ وزیراعظم کو کرسی لا کر بیٹھا دیا گیا ہے لیکن انہیں لواحقین کے پاس جانا چاہیے، پانچ روز سے میتوں کو لے کر سخت سردی میں لوگ بیٹھے ہیں، لواحقین کے پاس وزیروں اور مشیروں کو بھیجنے سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، وزیراعظم کے خود جانے میں کوئی حرج نہیں ہے، انسان کو ایسے وقت میں جھکنا چاہیے، یا اگر کوئی خوف ہے تو اس کےلئے انتظام کریں، مریم نواز نے کہا کہ کوئٹہ جا رہی ہوں اور وہاں جا کر لوگوں سے اپیل کروں گی کہ میتوں کو اللہ کے حوالے کریں