فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل کے لیے نمبر بک کروانے کی فیس کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اپنی مرضی کا نمبر بک کروانے کی فیس میں کمی ہوگی، فیس میں 90 فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
فیس کو 10 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ گاڑی کی فیس دس ہزار روپے ہی رہے گی۔محکمہ ایکسائز کے مطابق اگلے مالی سال پر بجٹ میں تجویز پیش کی جائے گی۔








