نیب

موٹر برانچ لاہور کے خلاف نیب کی انکوائری۔ دائرہ کار شاہدرہ دفتر تک وسیع کرنے کا فیصلہ۔

تنویر سرور۔۔۔

زرائع کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور کی موٹربرانچ کے ذیلی دفتر علی کمپلیکس کے خلاف جاری احتساب بیورو کی انکوائری کا دائرہ کار ذیلی دفتر شاہدرہ تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ علی کمپلیکس سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہدرہ موٹر برانچ کے ڈی ای او محمد ادریس ، انسپکٹر ضمیر الحسن اور ایم آر اے اسلم بھٹی نے مبینہ طور پر عمران نامی بینیفشری سے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی طور پر نان کسٹم اور چوری شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کیں جن کے رجسٹریشن نمبر سامنے آ چکے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ریجن سی لاہور تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں رہے۔

تاہم اب معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے