لاہور (رپورٹنگ آن لائن)ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔
وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور موثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات اور کامیاب حکمتِ عملی کا تبادلہ کیا جا سکے۔
ٹک ٹاک کری ایٹرز کے باضابطہ وفد کا حصہ بننے کی باعث، مومن ثاقب کو خصوصی پروگراموں، وی آئی پی نیٹ ورکنگ ایونٹس، برانڈ انگیجمنٹس اور ٹک ٹاک کی میزبانی میں ہونے والے پینل مباحثوں میں شرکت کا موقع ملے گا۔ اس پورے ہفتے میں وہ نہ صرف ٹک ٹاک کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے بلکہ عالمی سطح کے انڈسٹری اسٹیک ہولڈرز سے بھی تبادلہ خیال کر سکیں گے۔