اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جس کے پاس اکثریت ہوگی صدر بننا اس کا حق ہوگا۔ 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس متنازع بنا، اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس پلس ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بننے سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی، اس وقت ساری توجہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے پر ہے، مولانا کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کم عمرضرورہوں لیکن والدہ کی سیاست، مشکلات اورنقصان کودیکھا ہے، صدارتی امیدوارکا فیصلہ ملک کی سوچ اورپارلیمان کے فیصلے کے مطابق ہوگا۔چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جس کے پاس اکثریت ہوگی صدر بننا اس کا حق ہوگا۔