مولانا فضل الرحمان 60

مولانا فضل الرحمن کا محمود اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزدگی پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نامزدگی پر مبارکباد کی ۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہاکہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلم غوری نے کہاکہ محمود خان اچکزئی آئین کی بالادستی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے،

امید ہے کہ ان تجربے سے جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرے گی۔اسلم غوری نے کہاکہ حکمرانوں کی کرشمہ سازی سے اب تک قومی اسمبلی بغیر قائد حزب اختلاف کے رواں دواں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں