مولانا فضل الرحمان 45

مولانا فضل الرحمان کا مولانا اسجد محمود کے محافظین کی کارحادثہ میں شہادتوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قائد جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے مولانا اسجد محمود کے محافظین کی کارحادثہ میں شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ نوجوانوں کی شہادتوں پر دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اللہ کریم نوجوانوں کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔انہوں نے کہاکہ رمضان کے مبارک مہینے اور مبارک رات میں ان نوجوانوں کی شہادت بلندی درجات کا باعث بنے گی۔مولانا اسجد محمود نے کہاکہ برادرم مولانا احسان اللہ اور مولانا جنید کی شہادتوں پر غمزدہ ہوں۔

انہوںنے کہاکہ وہی دکھ درد محسوس کررہا ہوں جو کسی قریبی عزیز کی وفات پر ہوتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اور میرا خاندان اس دکھ کو اپنا دکھ سمجھتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اللہ کریم اہل خانہ کو صبر جمیل دے،اللہ کریم مریضوں کو شفاء عطاء فرمائے۔بعدازاں عبدالخیل میں مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔میتیں آبائی علاقے لکی مروت روانہ کی گئیں جہاں انہیں سپرد خاک کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں