فیاض الحسن چوہان

موقع موقع کرنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا’فیاض الحسن چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ،بھارت کرکٹ میچ کا تمام شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے،گرین شرٹس بھارتی ٹیم کو چاروں شانے چت گرانے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ موقع موقع کرنے والوں کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی پرفارمنس سے پاکستان نہ آنے والی ٹیموں کو واضح پیغام دیں گے،کرکٹ اور پاکستان کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی کرکٹ کے خلاف سازشیں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں،انشا اللہ بہت جلد تمام عالمی ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے پر تولیں گی۔