خواندگی 102

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے، پہلے روز حاضری کم رہی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، پہلے مرحلے میںمیٹرک وانٹرکی نصابی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا، پہلے روز حاضری معمول سے کم رہی ۔

پہلی تا آٹھویں جماعت تک سکول یکم ستمبر سے کھلیں گے۔پہلے روز سکول آنے والے طلبہ و طالبات ایک دوسرے سے گرمجوشی سے ملے اور ایک دوسرے کو موسم گرما میں اپنی سر گرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے 15اگست کو کھلنا تھے تاہم موسم کی شدت کے باعث چھٹیوں میں اضافہ کر دیاگیا ۔ بعد ازاں میٹرک اور انٹر کے لئے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں 18اگست کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں