موریا مہاجر کیمپ 210

موریا کیمپ کے بعد یونانی جزیرے ساموس کے مہاجر کیمپ میں بھی آتش زدگی

ایتھنز (ر پورٹنگ آن لائن)یونانی جزیرے لیسبوس کے موریا مہاجر کیمپ کے آتش زدگی کے نتیجے میں پوری طرح تباہ ہو جانے کے محض تقریبا دو ہفتے بعد یونانی جزیرے ساموس پر قائم واتھی کے مہاجر کیمپ میں بھی آگ لگ گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کیمپ اس جزیرے پر پہنچنے والے پناہ کے متلاشی تارکین وطن کا رجسٹریشن کیمپ ہے۔

پولیس اور فائر بریگیڈ نے بتایا کہ لگنے والی اس آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔ تاہم اس دوران مہاجرین کے کئی رہائشی کنٹینر جل کر تباہ ہو گئے۔ یہ یونانی مہاجر کیمپ بھی کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔ وہاں صرف ساڑھے چھ سو افراد کے رہنے کی گنجائش ہے مگر اس وقت وہاں تقریبا چھ ہزار مہاجرین مقیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں