اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی امور کے ماہر و سینئر تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ یوم شہداءکشمیر بڑا اہم دن ہے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد آگے بڑھ رہی ہے ۔
مودی کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے ۔ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم شہدائے بڑا اہم دن ہے معلوم ہوتا ہے کہ آزادی کشمیر کی طویل جدوجہد ہے اور حریت کی جنگ روز بروز آگے بڑھ رہی ہے ۔ 5 اگست کے اقدامات کے بعد اس میں مزید جدت آئی ہے انہوں نے کہا کہ حریت رہنماﺅں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں ۔
کشمیر کے حوالے سے مودی کی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اس میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے ۔ کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی خودارادیت کے حصول میں کامیاب نہ ہوں ۔