فواد چوہدری 171

مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے سیاسی مخالفین کے فون ٹیپ کرنے کی خبروں پر تشویش ہے، بھارتی حکومت صحافیوں اور دیگر کے فون ٹیپ کرنے کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے ،

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، مودی حکومت کی پالیسی سے بھارت کی اندرونی تقسیم مزید واضح ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں