نوم چومسکی

مودی بھارتی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا ،کشمیر کو کچل رہاہے،نوم چومسکی

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) امریکی فلاسفر اور خارجہ پالیسی کے معروف ناقد نوم چومسکی نے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انسانی تاریخ کے بدترین کرمنل ہیں۔ ایران پر امریکا کے کہنے پرعالمی پابندیاں عائدکی گئیں، مشرق وسطی میں حالیہ نام نہاد امن معاہدوں کا امن سیکوئی تعلق نہیں۔ بھارت میں مودی بھارتی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا ہے، مودی ہندو قوم پرست تھیوکریسی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر کو کچل رہا ہے،امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے 91 سالہ نوم چومسکی نے امریکی جمہوریت کے مستقبل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو انسانی تاریخ کا بدترین کرمنل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جو واشنگٹن میں ہو رہا ہے ایسا امریکا کی ساڑھے تین سو سالہ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور اسکے آس پاس کے لوگ انتہائی رجعت پسند ریاستوں کا بین الاقوامی اتحاد تشکیل دے رہے ہیں، جنہیں وائٹ ہاوس سے کنڑول کیا جاسکے گا۔نوم چومسکی نے کہا کہ مشرق وسطی میں حالیہ نام نہاد امن معاہدوں کا امن سیکوئی تعلق نہیں۔ بھارت میں مودی بھارتی سیکولر جمہوریت کو تہس نہس کر رہا ہے۔انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ ساتھ نریندر مودی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی ہندو قوم پرست تھیوکریسی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور کشمیر کو کچل رہا ہے۔نوم چومسکی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران پر امریکا کے کہنے پرعالمی پابندیاں عائدکی گئیں۔