راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی بابر اعظم کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کپتان یا انتظامیہ سے ٹھوس فیصلوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
ایک انٹرویومیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابر اعظم کی شخصیت اور کپتانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کپتان یا انتظامیہ سے ٹھوس فیصلوں کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بابر کی شخصیت ان کے کھیل اور فیصلہ سازی میں جھلکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اس ٹیم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرسکتے ہیں۔شعیب اختر نے کہا کہ فی الحال یہ ناکامی نظام کی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری کی تھی وہ آپ کے سامنے ہے۔









