لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے 5فروری کو اپوزیشن کی دو بڑی اور اہم سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے درمیان ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دو سیاسی جماعتوں کے درمیان میٹنگ اہم تھی، میٹنگ سے ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں یقینا لانگ مارچ سے متعلق بات ہوئی ہوگی،
رانا ثنا ءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے ساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کر سکتی، ہم پی ڈی ایم میں شامل ہیں، پی ڈی ایم میں ہی فیصلہ ہوگا، موجودہ نا اہل ٹولے نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، میٹنگ میں اس سے متعلق بھی بات ہوئی ہو گی،رانا ثنا نے کہا کہ میٹنگ میں تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پیپلزپارٹی کےساتھ اس طرح فیصلہ نہیں کرسکتی چونکہ ہم پی ڈی ایم میں شامل ہیں اور پی ڈی ایم میں ہی فیصلہ ہوگا۔