مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل اور ہماری خوراک کا اہم حصہ ہے۔ موجودہ سال گندم کی فصل صوبہ پنجاب میں 1 کروڑ62 لاکھ 50 ہزار ایکڑ رقبہ پر کاشت ہوئی ہے جو اپنی بڑھوتری کے مراحل سے گزر رہی ہے۔
بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیاد پر پورا کرنے کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ گندم کی بہتر پیداوار میں زمین کی تیاری، اچھے بیج و قسم کا انتخاب، متوازن کھاد، بروقت کاشت اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کے ساتھ ساتھ گندم کی بیماریوں کے انسداد کی بھی بہت اہمیت ہے۔
گندم کی فصل پر حملہ آور ہونے والی بیماریاں اور ان کا علاج حسب ذیل ہے۔گندم کا اکھیڑا: اس بیماری کا فصل پرپہلا حملہ پود کی حالت میں اور دوسرا حملہ جوان پودوں پر ہوتا ہے۔ پہلی صورت می…